خلیج اردو
شیخوپورہ: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جہاں ملزمان نے مقتول کو بے دردی سے قتل کرکے لاش بوری میں بند کی اور اسے کار کی ڈگی میں ڈالا۔
یہی نہیں بلکہ ملزمان نے مقتول کے اکاونٹ سے رقم نکلوانے کیلئے ان کا انگوٹھا کاٹ کر اپنے پاس رکھا جس سے وہ مقتول کے اکاونٹ سے رقم نکلوانے میں کامیاب ہوئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو ان کے خالہ زاد بھائی نے ساتھیوں کی مدد سے گولی مار کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان قتل کے بعد لاش کو کار کی ڈگی میں ڈال کر لے جارہے تھے کہ پولیس نے انہیں ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے مقتول کے اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے کی رقم نکلوائی اور آئندہ رقم نکلوانے کیلئے مقتول کا انگوٹھا اتار کر رکھ لیا۔