![](/wp-content/uploads/2024/12/KK-SG-2-1-780x470.jpg)
خلیج اردو
لاہور:پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعظم مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست ماں کی طرح ہو تی ہے،پنجاب حکومت اسی جذبے کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سوچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پنجاب کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ بہت جلد طلبا کے لیے لیپ ٹاپ سکیم دوبا رہ لائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکمرا نوں کا فر ض ہے آنے والی نسلوں کے لیے کام کریں۔
انہوں نے نام لیے بغیر پی ٹی آئی پر تنقید بھی کی اور کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے موقع پر ایک جماعت نے پرتشدد احتجاج کیا۔ ہمارے اہلکاروں کو ڈنڈوں سے زخمی کیا گیا جبکہ اس جماعت کے لیڈر نے اپنے بچوں کو محفوظ جگہ پر بٹھایا ہوا ہے اور لوگوں کے بچوں کو مروا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی بھی والد نہیں چاہے گا اس کے بچے کے ہاتھ میں کیلوں والے ڈنڈے ہوں۔