خلیج اردو
ماسکو:روس نے پاکستان کو رعائتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔۔ ماسکو میں جاری بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں دونوں ممالک کا جنوری 2025 سے خام تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کرلیا۔
پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا ماسکو میں اجلاس ہوا۔ ا اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری نے کی۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق ماسکو میں جاری بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے جنوری 2025 سے خام تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے جس کے تحت پاکستان ہر ماہ جی ٹو جی انتظام کے تحت ایک کارگو درآمد کرے گا۔
روس سے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نئے معاہدے کے تحت ایک سال میں 12 کارگو درآمد کرے گا جبکہ خام تیل خریداری کے حوالے سے ادائیگی کے طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔
مزید بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی جی سی سی اجلاس میں ادائیگیوں کے حوالے جامع پلان پیش کیا۔جس پر دونوں ممالک تیل خریداری کی ادائیگی بینکوں کے ذریعے کرنے پر رضامند ہوئے ہیں۔