خلیج اردو
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن سے متعلق اجلاس کی صدارت۔۔۔۔اجلاس میں وزیراعظم کو پی آئی اے کی نج کاری اور دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے قومی ائیرلائن کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے، وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور وزارت نجکاری کے زیر نگرانی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے ملاقات کرکے وزیر اعظم کو وزارت کے ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم نے ملکی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی کیلئے اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی.