خلیج اردو
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرنل، میجر اور ڈی ایس پی کی ہلاکت ۔بھارت کی جانب سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن۔ یہ واقعہ بھی بھارتی عوام کو دھوکہ دینے کی ایک ناکام کوشش معلوم ہو رہا۔
یہ آپریشن جعلی انکاؤنٹر سے شروع ہو کر اپنے ہی فوجیوں کی ہلاکت پر انجام پذیر ہوا، بھارت میں پاکستانی فوج پر جوابی حملے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے شہر اننت ناگ میں مبینہ انکاؤنٹر میں بھارتی فوج کے کرنل، میجر اور ڈی ایس پی کی ہلاکت بھارتی عوام کو دھوکہ دینے کی ایک ناکام کوشش معلوم ہو رہی ہے جو جعلی انکاؤنٹر سے شروع ہو کر اپنے ہی فوجیوں کی ہلاکت پر انجام پذیر ہوا۔
پاکستانی فوج پر جوابی حملے کے بارے میں بھارتی قیاس آرائیوں کا مقصد صرف عوامی حمایت اور ووٹ حاصل کرنا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اس وقت متضاد بیانہ پیش کر رہا ہے، کیونکہ حالیہ واقعہ وادی میں معمول کے حالات کے دعووں کی صریحا نفی کر رہا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق منی پور اور ہریانہ میں بھی عیسائیوں اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے حالیہ واقعات کو نسلی زاویہ دے کر بی جے پی انتخابی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
۔
ایسے ہی جھوٹے آپریشنز کی جانب گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال نے بھی اشارہ دیا تھا کہ کیسے مودی حکومت ان کی منصوبہ بندی کرتی ہے۔