پاکستانی خبریں

پاکستان اسٹیل ملز کا روشن ماضی سے تاریک حال تک کا سفر، پی آئی اے کی طرح اسٹیل ملز بھی قومی خزانہ پر بھاری بوجھ بننے لگی

خلیج اردو
اسلام آباد :پاکستان اسٹیل ملز قومی خزانے پر بوجھ بن گئی۔۔۔ خرچہ اربوں میں اور پیداوار نہ ہونے کے برابر، مجموعی قرضے اور نقصانات 614 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ ملازمین کا سالانہ خرچہ 1 ارب 44 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

پیداوار صفر اور خرچہ اربوں کا۔ اسٹیل ملز حکومتوں کی کاروباری ادارے چلانے کی عدم اہلیت، بروقت فیصلہ سازی کے فقدان اور نااہلی کا شکار رہی۔ اسٹیل ملز کے 3 ہزار ملازمین کا سالانہ خرچہ 1 ارب 44 روپے تک پہنچ گیا جبکہ ملز کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو 12 کروڑ ماہانہ تنخواہیں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

مسلسل بوجھ تلے دبنے والی اسٹیل ملز کے زمہ واجبات 386 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئے ۔ اسٹیل میں 10ارب کے سامان کی چوری پر بھی کوئی کارروائی نہ ہوسکی جبکہ 280 ارب روپ کی کرپشن کی کہانیوں اور بے ضابطگیوں پر مختلف انکوائریاں زیر التواء ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button