پاکستانی خبریں

خلیل الرحمان قمر اغوا کیس کا فیصلہ، آمنہ عروج اور دو ملزمان کو سات سال قید

خلیج اردو

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا اور ہنی ٹریپ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج، ذہشان قیوم اور ممنون حیدر کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سنایا۔ ملزمان کو فیصلے کے موقع پر جیل سے عدالت میں طلب کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کو فلیٹ پر بلایا، ویڈیو بنائی، اور بعد ازاں اغوا کر کے تاوان طلب کیا۔ خلیل الرحمان قمر کے وکیل محمد احمد چھر نے ملزمان کے خلاف عمر قید اور سزائے موت کی استدعا کی تھی۔

پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے دلائل میں کہا کہ آمنہ عروج، ذہشان قیوم، اور حسن شاہ سمیت تمام شریک ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، اور یہ لوگ سزا کے مستحق ہیں۔

شریک ملزمان میں تنویر احمد، قیصر عباس، رشید احمد، فلک شیر، میاں خان، یاسر علی، جاوید اقبال، اور ممنون حیدر شامل ہیں۔ برضمانت ملزم یاسر علی عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو سزا دی گئی جبکہ شواہد کی کمی پر دیگر کو بری کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button