پاکستانی خبریں

فیس بک کی دوستی محبت میں بدل گئی، شکاگو کی خاتون اسلام قبول کر کے دیر بالا پہنچ گئی

خلیج اردو
دیر بالا – سوشل میڈیا کے ذریعے بننے والا تعلق محبت میں تبدیل ہو گیا، جب امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی مینڈی نامی خاتون پاکستانی نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کرنے کے لیے دیر بالا پہنچ گئی۔

مینڈی نے اسلام قبول کر کے اپنا اسلامی نام "زلیخہ” رکھا اور اسلامی و مقامی رسم و رواج کے مطابق ساجد زیب خان سے شادی کر لی۔ شادی کی تقریب سادگی سے مقامی افراد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

زلیخہ کا کہنا تھا کہ اسلام ایک خوبصورت اور مکمل مذہب ہے جسے انہوں نے دل سے قبول کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساجد کے اخلاق اور کردار سے متاثر ہو کر انہوں نے نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ اس سے شادی کا فیصلہ بھی کیا۔

ساجد زیب خان نے بتایا کہ زلیخہ نے خود شادی کی پیشکش کی، جس پر وہ خوشی سے راضی ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اللہ کی رضا سے ممکن ہوا اور وہ زلیخہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر خوش ہیں۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا کے مثبت پہلو کو اجاگر کرتا ہے، جہاں فاصلے کم ہو کر محبت اور عقیدے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button