عالمی خبریںپاکستانی خبریں

سی این این کے ایڈیٹر نک رابرٹسن کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی فوج کے ظلم کا پردہ چاک

خلیج اردو
مظفرآباد:سی این این کے ایڈیٹر نک رابرٹسن نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کے ہاتھوں فیک انکاؤنٹر میں شہید ہونے والے محمد فاروق اور محمد دین کے گاؤں سر جیوار کا بھی دورہ کیا۔ نک رابرٹسن، جو کہ مایہ ناز عالمی ایوارڈ یافتہ صحافی ہیں، نے پہلگام فالس فلیگ کی حقیقت کو بے نقاب کیا اور اس واقعہ کی تفصیلات عالمی سطح پر سامنے لائیں۔

دورے کے دوران، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دل دہلا دینے والے انکشافات سنے، جنہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے کیے گئے ظلم کا پردہ چاک کیا۔ لواحقین نے بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کی اور کہا کہ بھارتی فوج کے ظلم کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ نک رابرٹسن نے عینی شاہدین سے بھی انٹرویو کیے اور امریکی میڈیا کی ٹیم کو بھارتی فوج کے مظالم کے بارے میں بتایا۔

یہ واقعہ 24 اپریل کو پیش آیا تھا جب بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے محمد فاروق اور محمد دین کو فیک انکاؤنٹر میں شہید کر دیا تھا، جس کے بعد عالمی میڈیا میں اس ظلم کے خلاف آواز بلند کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button