پاکستانی خبریں

کوئی بھی دشمنانہ عزائم پاکستان کی مسلح افواج کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے زخمیوں کی عیادت

خلیج اردو
راولپنڈی، 12 مئی 2025
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج راولپنڈی میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور بے گناہ شہریوں کی خیریت دریافت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی جرأت، بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے مسلح افواج کی جانب سے ان کی بحالی، دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کے لیے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی قربانی اور جرأت پر قائم ہے۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر جوان کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑی ہے۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ کوئی بھی دشمنانہ عزائم پاکستان کی مسلح افواج کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران جو قومی یکجہتی اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا گیا، وہ ملکی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے جس پر پوری قوم فخر کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button