پاکستانی خبریں

سندھ بھرمیں کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد 333 ہے،مرتضی وہاب

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جو نمبرز سندھ حکومت دے اس پر یقین رکھیں ،سندھ بھرمیں کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد 333 ہے۔

سماء سے بات کرتے ہوئےمرتضی وہاب نے بتایا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران ادويات اورراشن کی دکانيں کھلی رہيں گی، تھوڑی سی احتیاط کرنے سے کیسز کی تعدادمیں کمی آئی ہے،مریض کہیں سے بھی آیا ہو،مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ بھر میں کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد 333 ہے،متاثرہ زائرین کی تعداد سندھ میں 210 ہے،حیدرآباد سے ایک مریض تھا اور وہ صحت یاب ہوگیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مستقبل کے لیے سندھ کے کرونا مریضوں کی آگاہی کےلیے ٹویٹر اور فیس بک کا سہارا بھی لیا جائےگا۔ کرونا وائرس کا میڈیکل میں کوئی علاج نہیں ہے،صرف احتیاط لازم ہے،اسپتال جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،گھر میں رہنا ہی ضروری ہے۔

Source : Samaa News
22 March 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button