
خلیج اردو — راولپنڈی میں سابق اے ڈی سی ر سیالکوٹ محمد اقبال سنگھیڑا پولیس کی حراست سے فرار ہونے کے واقعے کے بعد ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ غفلت کے مرتکب اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل یاسر، احمد بلال اور محرم شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو 13 نومبر کو لاہور جیل سے اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے لیے راولپنڈی لایا گیا تھا۔ واپسی کے دوران چکری موٹروے سروس ایریا میں وہ واش روم استعمال کرنے کے بہانے فرار ہو گیا۔ سروس ایریا میں پہلے سے موجود ملزم کا بھائی چھ نامعلوم افراد کے ہمراہ اسے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ مقدمے کے مطابق اے ایس آئی ظفر اقبال اور ملزم کے بھائی کے درمیان رابطہ بھی ثابت ہوا ہے۔
محمد اقبال سنگھیڑا سیالکوٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت لینے کے کیس میں گرفتار تھا۔






