
خلیج اردو
راولپنڈی: غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کاروباری مراکز جزوی طور پر بند رہے۔ تاجر برادری، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور شہریوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلیوں میں اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کو بند کرانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ ریلیوں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔