پاکستانی خبریں

پاکستان بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم

خلیج اردو
اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ بھارتیوں کو چائے پیش کی گئی تھی، مگر اب ایسی سہولت انہیں میسر نہیں آئے گی۔

فیصل کریم نے کہا کہ پاکستان پانی پر اپنے حقوق کی جنگ لڑنا بخوبی جانتا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، اور ریاست اپنی سرزمین پر امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

گورنر نے خیبرپختونخوا کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن میں ملوث ہے اور اب تو خود صوبائی وزرا بھی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں، جس سے بدعنوانی کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button