پاکستانی خبریں

بھارت کی آبی جارحیت بینڈونگ اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان پانی کے مسئلے پر مشترکہ معاہدے کا خواہاں، شیری رحمان

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان نے بینڈونگ کانفرنس کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت بینڈونگ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پانی کے مسئلے پر مشترکہ معاہدے کا خواہاں ہے تاکہ علاقائی امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیری رحمان نے اپنے خطاب میں غزہ اور کشمیر میں جاری نسل کشی کو عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیا اور کہا کہ دنیا کو اب خاموش تماشائی بننے کے بجائے مظلوموں کے حق میں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
ماحولیاتی تبدیلی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس محاذ پر فرنٹ لائن ملک بن چکا ہے۔ جیکب آباد اور تربت جیسے شہروں میں درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جو انسانی زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں صرف ایک فیصد حصہ دار ہے، اس کے باوجود ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یو ایس ایڈ کی مالی معاونت میں کٹوتی ماحولیاتی تباہی کے خطرات کو مزید بڑھا رہی ہے، جس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button