پاکستانی خبریں

پنجاب حکومت کا اپنی ایئرلائن اور لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان

خلیج اردو
لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت لاہور تا راولپنڈی کا سفر صرف 2 گھنٹے 20 منٹ میں طے ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے موثر اور پائیدار اقدامات سے کسانوں کے لیے ترقی اور خوشحالی کے راستے کھل رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور ہر دور میں کئی منصوبے شروع کیے ہیں تاکہ عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا، تاکہ صحت کے شعبے میں عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے ملتان وہاڑی روڈ پراجیکٹ کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مریم نواز کا پنجاب کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کا عزم قابل تحسین ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button