پاکستانی خبریںعالمی خبریں

حکومت نے پاکستان میں ٹک ٹاک کی دوبارہ بحالی کا مشروط اعلان کردیا۔

خلیج اردو: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن امین الحق نے ٹک ٹاک کی دوبارہ بحالی کا مشروط اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن آمین الحق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’آئی ٹی منسٹری کسی بھی ایسی پابندی کے خلاف ہے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ بنے مگر ہم نے ٹک ٹاک کو پچھلے تین ماہ میں شیئرہونے والے مواد کے حوالے سے 2 بار خبردار کیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ’ وارننگ کے باوجود ٹک ٹاک انتظامیہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی شکایت اور پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا‘۔

امین الحق نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان سوشل میڈیا پر تین چیزیں برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ’غیر اخلاقی مواد ، نفرت انگیز تقریر یا ایسا مواد جو ریاست پاکستان کے خلاف ہو اُسے کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔

وزیر برائے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی اے نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو ایسا مواد ہٹانے کی درخواست کی اور بتایا تھا کہ اگر عمل درآمد نہ کیا گیا تو سروس پاکستان میں بند کردی جائے گی، ٹک ٹاک اور پی ٹی اے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں‘۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ ’ٹک ٹاک انتظامیہ جب غیر مناسب مواد ہٹا کر ریاست پاکستان کی پالیسی پر عمل کرنا شروع کرے گی تو سروس کو دوبارہ بحال کردیا جائے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button