پاکستانی خبریں

گندم اگاؤ، انعام پاؤ” مہم: وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویٹ ان سینٹیو پروگرام کا آغاز

خلیج اردو
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "گندم اگاؤ، انعام پاؤ” ویٹ ان سینٹیو پروگرام کا آغاز کر دیا، جس کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیے جائیں گے۔

ڈیجیٹل قرعہ اندازی میں پہلا مفت ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کے نام نکلا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کامیاب کاشتکاروں کو فون کرکے مبارکباد دی اور کسانوں کی فلاح کے لیے مزید اقدامات کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button