پاکستانی خبریں

اداکارہ حریم سہیل کا انکشاف: سہیلی کے دوست سے عشق، سادگی سے شادی

خلیج اردو
کراچی، 8 جولائی 2025 — پاکستانی اداکارہ حریم سہیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سہیلی کے دوست سے محبت کے بعد سادگی سے شادی کی، اور یہ رشتہ اب ازدواجی زندگی میں بدل چکا ہے۔ حریم نے اس بارے میں ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی رواں برس جنوری میں ریان نامی شخص سے ہوئی۔ ان کے بقول یہ ایک عشق کی شادی تھی، لیکن نہایت سادگی سے انجام پائی۔
"میں اتنی پاگل نہیں ہوں کہ شادی کے لیے 10 سے 15 لاکھ روپے کا جوڑا بنواؤں،” حریم نے کہا، "ہم نے مہمانوں کے لیے کھانے کا مینیو بھی خود سادہ رکھا۔”

اداکارہ نے شوہر کے بارے میں کہا کہ وہ زیادہ رومانوی نہیں، لیکن سنجیدہ اور بالغ سوچ رکھنے والے انسان ہیں۔
"ہمارے درمیان تین سال کا عمر کا فرق ہے، ریان مجھ سے تین سال بڑے ہیں، لیکن ان کی سوچ عمر سے زیادہ پختہ ہے،” انہوں نے بتایا۔

ایک دلچسپ سوال کے جواب میں حریم سہیل نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات شوہر سے اس وقت ہوئی جب وہ اپنی سہیلی زینب کے ساتھ ریان سے ملنے گئی تھیں۔
"ریان دراصل میری سہیلی زینب کے دوست تھے، پہلے ان دونوں کے درمیان دوستی ہوئی، پھر میری اور ریان کی دوستی ہوئی اور بات شادی تک پہنچ گئی۔”

حریم نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے، لیکن جیسے ہی ان کا داخلہ ہوا، ریان اس اسکول سے فارغ التحصیل ہو چکے تھے۔

تاہم، اداکارہ نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ سہیلی کے دوست سے شادی کرنے کے بعد زینب کے ساتھ ان کے تعلقات کی نوعیت کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button