فن و فنکارپاکستانی خبریں

ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر منگنی کی ویڈیوز وائرل

خلیج اردو
کراچی، 8 جولائی 2025 — پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی ترک، سوئیڈن اور بھارت میں موجود ہم شکل افراد کے بعد اب ان کی ایک ہم شکل پاکستانی لڑکی بھی سامنے آ گئی ہے، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ میمن نامی نوجوان خاتون کی ویڈیوز میں ان کی مشابہت ہانیہ عامر سے اتنی حیرت انگیز حد تک ملتی ہے کہ متعدد صارفین نے انہیں "ہانیہ عامر کی جڑواں بہن” قرار دے دیا۔ خاص طور پر ان کی منگنی کی تقریب کی ویڈیوز میں بعض صارفین کو ایسا محسوس ہوا جیسے اداکارہ ہانیہ عامر نے خود منگنی کر لی ہو۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا:
"میں نے جب ویڈیو دیکھی تو لگا جیسے ہانیہ عامر نے اچانک منگنی کر لی ہو!”

بشریٰ میمن، جو ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، انسٹاگرام پر تقریباً 50 ہزار فالوورز رکھتی ہیں۔ ان کی وائرل ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ہانیہ عامر کی ہم شکل منظر عام پر آئی ہو۔ اس سے قبل ایک ترک ماڈل، ایک سوئیڈش خاتون، اور یہاں تک کہ بھارت میں ایک نوجوان لڑکا بھی ہانیہ عامر سے حیرت انگیز مشابہت رکھنے پر خبروں کی زینت بن چکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین جہاں بشریٰ میمن کی مشابہت پر داد دے رہے ہیں، وہیں کئی افراد ہنسی مذاق میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ "ہانیہ عامر کو خود بھی شاید اب حیرت ہو رہی ہو گی کہ ان جیسے چہرے دنیا بھر میں موجود ہیں!”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button