پاکستانی خبریں

صوبے میں فوجی آپریشن کا فیصلہ میں خود کروں گا،علی امین گنڈاپور

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعلی ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دوں گا۔

 

بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے فیصلے کوئی اور نہیں ہم خود کریں گے، ہمارے نام پر ڈالر لیے گئے ہمیں اس پر بھی تحفظات ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم بیوقوف ہیں نہ پاگل آپریشن کےتجربےمیں دیکھاکوئی فائدہ نہیں ہوا، جہاں شرپسندوں کی موجودگی کاشبہ ہوگاوہاں پولیس کارروائی کرےگی۔پہلےدن کہاتھااپنی اصلاح کرلوجونہیں کرےگاسزاکیلئےتیاررہے۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا اعلان کرتاہوں کسی ادارےکانام لےکرکوئی مسلح شخص کےپی میں نظرنہ آئے، معاہدے سے کوئی شق ختم یا تبدیل عوام کے کہنے پر ہو گی۔

 

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مدرسے کے طلبہ کےلیے بھی فنڈز رکھے ، مدرسے کے طلبہ کو بنیادی تعلیم اور روزگار میں بھی حق دیں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button