
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تو 9 مئی کو گرفتار ہو گئے تھے، انہیں 10 مئی کو معلوم ہوا کہ پاکستان میں کیا ہوا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں دبا لیں گے، لیکن ایسا نہیں ہو سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ اب آئین اور قانونی جنگ کی بجائے انا کی جنگ بن چکا ہے۔
بلوچستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ وہاں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر سب کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاست کو بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنا ہوں گے۔