خلیج اردو
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی، عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ایک اہم خط ارسال کیا، جسے سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور قائمقام چیف جسٹس منصور شاہ کے چیمبر میں پہنچایا۔ خط میں عمران خان کے مختلف مقدمات کا ذکر کیا گیا ہے اور 26 نومبر اور پارلیمنٹ کے ارکان کی گرفتاری کا بھی حوالہ دیا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ قوم کو جمہوریت پر یقین دلانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اس بات کی تصدیق کی کہ چیف جسٹس کے سامنے تمام گزارشات رکھی جائیں گی۔ علیمہ خان نے تفصیل سے بات کی اور کہا کہ فیملی کے ساتھ طویل عرصے سے ملاقات نہیں ہو رہی، جو ایک بڑا کنسرن ہے۔ 3 ججز کا واضح آرڈر بھی موجود ہے کہ ملاقات کرائی جائے، اور چیف جسٹس سے درخواست کی گئی ہے کہ اس پر جلد عمل درآمد ہو۔
امید ہے کہ منگل کو فیملی اور وکلا کی ملاقات ہو جائے گی۔






