
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو کشمیری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہوگی۔ انہوں نے بھارت کی پالیسی "بغل میں چھری، منہ میں رام رام” کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا جھوٹا بیانیہ پہلگام واقعہ میں بے نقاب ہوچکا ہے۔
چوہدری انوارالحق نے مزید کہا کہ بھارت آزادکشمیر میں بدامنی پھیلانے کے لئے تیسری قوت کو استعمال کرکے حملہ کر سکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے ایسا کوئی ایڈونچر کرنے کی حماقت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔






