پاکستانی خبریں

بھارت میں کورونا بحران: وزیر اعظم پاکستان کا مشکل کی اس گھڑی میں بھارت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

 

خلیج اردو آن لائن:

ہفتے کے روز وزیر اعظم پاکستان نے بھارت میں کورونا بحران کے پیش نظر بھارتی عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام شیئر کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بیماری سے بیمار ہونے کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ اور ہمیں انسانیت کو درپیش اس چیلنج سے مل کر لڑنا ہوگا۔

عمران خان کے علاوہ متعدد پاکستانی وزراء نے بھی مشکل کی اس گھڑی میں بھارت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاکساتی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی عوام کے لیے اپنی سپورٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانیت کو درپیش مسائل سے سیاست سے بلا تر ہو کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری اور وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی بھارت کی صورت حال پر غم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑہتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے۔ اس بحران کو دیکھتے ہوئے متعدد پاکستانی ٹویٹر صارفین نے وزیر اعظم عمران خان سے بھارت کو آکسیجن کی سپلائی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button