پاکستانی خبریں

پہلگام فالس فلیگ پر بھارت کی بوکھلاہٹ، کاکول میں وزیر اعظم کے دوٹوک مؤقف پر یوٹیوب نے دباؤ میں آ کر کارروائی کی

خلیج اردو
اسلام آباد: پہلگام واقعے کو فالس فلیگ قرار دینے اور بھارت کے جنگی عزائم کو بے نقاب کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی کاکول اکیڈمی میں کی گئی دوٹوک تقریر بھارت کو ہضم نہ ہو سکی۔ بھارتی دباؤ پر یوٹیوب نے وزیر اعظم پاکستان کا آفیشل یوٹیوب چینل بلاک کر دیا اور ان کی تقریر کو ہٹا دیا۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعظم نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں خطاب کے دوران بھارت کو کھلے الفاظ میں خبردار کیا اور پہلگام واقعے کو بھارتی سازش قرار دیا۔ وزیر اعظم کا مؤقف تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یوٹیوب نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر پر پابندی لگاتے ہوئے چینل تک رسائی محدود کی ہے، تاہم یوٹیوب نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے اور بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت نے یوٹیوب پر زور دے کر تقریر کو ہٹوانے کی کوشش کی تاکہ سچ کو دبایا جا سکے اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کیا جا سکے۔ حکومتی نمائندوں نے اس کارروائی کو انتقامی اور بھارت کی کمزوری کا اظہار قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے کاکول میں بیان نے نہ صرف پاکستان کے دفاعی عزم کو اجاگر کیا بلکہ بھارت کی جانب سے کیے گئے جھوٹے الزامات کا بھرپور جواب بھی دیا، جس کے بعد بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں اور عالمی سطح پر سچ سامنے آنے کے خوف سے بھارت نے یوٹیوب کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی راہ اپنائی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button