
خلیج اردو
گنگا رام ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کے مریضوں کا خون لینے کے معاملے پر ہسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی رپورٹ آج ہی پیش کرے۔
ہسپتال کی گائنی ایمرجنسی کے بلڈ بینک میں باوردی سیکیورٹی گارڈ مریضوں کا خون نکالتا رہا، جس پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ماہرین صحت کے مطابق اس طرح کے واقعات ہسپتالوں کے نظام پر سوالیہ نشان ہیں اور اس کے تدارک کے لیے مؤثر نگرانی ناگزیر ہے۔






