پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان، بلوچستان میں یکم اپریل سے تمام سکولز بحال جبکہ سندھ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کل ہوگا

خلیج اردو
اسلام آباد میں نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت پرائیویٹ سکولز اور کالجز کل سے دوبارہ کھل جائیں گے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد کے نجی سکولز اور کالجز میں کلاسز دوبارہ شروع ہوں گی اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی تمام سرکاری اور نجی سکولز یکم اپریل سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں معمول پر آ سکیں۔

اسی طرح سندھ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی کل سے ہوگا، جہاں طلبہ نئی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق تعلیمی اداروں کی بحالی سے طلبہ کا تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button