پاکستانی خبریں

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا، اسحاق ڈار

خلیج اردو
اسلام آباد، 4 مارچ 2025 – نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بعض عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت کی معاشی پالیسیوں نے ملک کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی، جبکہ کارپوریٹ قوانین میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تاجر برادری پہلے کاروبار ختم کر کے بیرون ملک جانے کا سوچ رہی تھی، لیکن اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج ترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی خطاب میں کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے مسابقتی کمیشن کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اس کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button