پاکستانی خبریں

پاکستانی سفیر کے دورہ کابل کے بعد اہم بریفنگ،حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک افغان تعلقات پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان پر بریفنگ دی اور افغان حکام کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے ہدایت دی کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے تمام تحفظات کو دور کیا جائے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر صادق خان نے افغان قیادت کے ساتھ ہونے والے ملاقات کو مثبت قرار دیا اور افغان حکام کی جانب سے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی آمادگی سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس نے افغان حکام کی جانب سے مثبت طرزعمل کا خیر مقدم کیا اور نائب وزیراعظم کی اس تجویز کا قابل فہم قرار دیا جس میں دو طرفہ تنازعات کو جامع بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button