پاکستانی خبریں

ملکی دفاع کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو بہادری اور فرض شناسی پر ستارہ بسالت اور ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزازات سے نوازا

خلیج اردو
اسلام آباد: ملکی دفاع کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو بہادری اور فرض شناسی پر ستارہ بسالت اور ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزازات سے نوازا۔

تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے ایئر مارشل محمد سرفراز سمیت 10 افسران کو ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔ ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال، میجر جنرل سید مکرم حسین، میجر جنرل منیرالدین، میجر جنرل احسن وقاص کیانی، میجر جنرل فرخ شہزاد، میجر جنرل عدنان سرور ملک، میجر جنرل عمر مقبول، میجر جنرل اظہر یاسین سمیت 36 فوجی افسران کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے کیپٹن سید عامر رضا کو بے مثال بہادری اور فرض شناسی پر ستارہ بسالت عطا کیا۔ اعزاز حاصل کرنے والے تمام افسران نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کے دفاع کے لیے بے لوث خدمات انجام دی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button