پاکستانی خبریں

اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے 26 نومبر احتجاج کے بعد پرامن اجتماع اور پبلک آرڈیننس قانون کے تحت درج تین مقدمات میں 13 ملزمان کو چھ، چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثابت ہو گئے ہیں اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جا رہی ہے۔ مقدمات میں نامزد ایک سو سے زائد ملزمان پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے تاکہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔ اسلام آباد کی عدالتوں نے واضح کیا ہے کہ عوامی نظم و ضبط اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور آئندہ ایسے واقعات پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خلیج اردو
اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے 26 نومبر احتجاج کے بعد پرامن اجتماع اور پبلک آرڈیننس قانون کے تحت درج تین مقدمات میں 13 ملزمان کو چھ، چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثابت ہو گئے ہیں اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جا رہی ہے۔

مقدمات میں نامزد ایک سو سے زائد ملزمان پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔

عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے تاکہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔

اسلام آباد کی عدالتوں نے واضح کیا ہے کہ عوامی نظم و ضبط اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور آئندہ ایسے واقعات پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button