پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف آئینی عدالت سے رجوع

خلیج اردو:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپیل کی سماعت آئینی عدالت میں مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دائر درخواست میں اپیل کو دوبارہ سپریم کورٹ واپس بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ اپیل 27ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے آئینی عدالت منتقل ہوئی، جبکہ ستائیسویں ترمیم آئینِ پاکستان کے منافی ہے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا کہ مقننہ، ایگزیکٹو اور عدلیہ 1973 کے آئین کے تحت قائم ہیں اور پارلیمنٹ، ایگزیکٹو اور عدلیہ آئین کے تین بنیادی ستون ہیں۔

درخواست کے مطابق آئین میں اختیارات کی تقسیم اور حدود واضح ہیں، اور آئینی ترمیم کا اختیار عدلیہ کو محدود کرنے یا ختم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ججز نے مؤقف اپنایا کہ اختیارات کی تقسیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے اس معاملے پر بالکل واضح ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button