
خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور ان کی نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ نو اکتوبر کو اسلام آباد میں مردہ کتوں کا واقعہ عدالت کے سامنے لایا گیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر حکام کی جانب سے کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔
درخواست گزار نیلوفر کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست بھی منظور کرلی گئی۔ عدالت نے آوارہ کتوں کے خاتمے کے خلاف دائر کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔






