
خلیج اردو
راولپنڈی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست دی۔ ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوور میں 139 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
لاہور قلندرز کی طرف سے عبد اللہ شفیق نے 38 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ سکندر رضا 23، ڈیرن مچل 13، اور حارث رؤف 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 1، محمد نعیم 8، سیم بیلنگز، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویزے صفر پر پویلین لوٹے۔ شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب خان نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ نسیم شاہ، عماد وسیم اور ریئیلی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز کی طرف سے محمد نعیم، ڈیرل مچل اور آصف آفریدی نے اپنے کیریئر کا پہلا میچ کھیلا۔
پی ایس ایل 10 کی پہلی نصف سینچری عبداللہ شفیق کے نام
پی ایس ایل 10 کی پہلی نصف سینچری لاہور قلندرز کے عبد اللہ شفیق کے نام رہی، جنہوں نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 66 رنز بنائے۔
آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز جبکہ پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ ہوگا،،ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان،،،کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں مقابلے کیلئے میدان میں اترے گی، بابر اعظم پشاور زلمی اور سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے
افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ پروگرام
پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ سے قبل راولپنڈی میں شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں عابدہ پروین، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پاپ گلوکار علی ظفر نے پاکستان کی ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو میں گانے پیش کیے۔ علی ظفر، نتاشہ بیگ، ابرار الحق اور طلحہ انجم نے پی ایس ایل 10 کا ترانہ پیش کیا۔







