پاکستانی خبریں

ملک بھر میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، وہ ہمارے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

خلیج اردو
اسلام آباد: جے یو آئی نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کردیا، وزارت عظمی کیلئے شہبازشریف کو ووٹ بھی نہیں دے گی، مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو بھی اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دے دیا،کہا اب فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہوں گے

 

انتخابات میں دھاندلی ہوئی، نتائج کو مسترد کرتے ہیں، قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھیں گے،مجلس عاملہ اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن کا اعلان، نوازشریف کو بھی اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔

 

مولانا نے سڑکوں پر آنے کا بھی عندیہ دے دیا، کہا ہم مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی کے تابع نہیں، پارلیمنٹ نے اپنی اہمیت کھو دی ہے،اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، انہوں نے تحریک انصاف کو بھی احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

 

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی جس کے مطابق اراکین کی اکثریت نے اسمبلیوں میں جانے اور حلف لینے کی بجائے سڑکوں پر احتجاج کرنے کی تجویزدیدی،آئندہ پارلیمانی سیاست کرنی ہے یا نہیں،فیصلے کا اختیار مرکزی مجلس عمومی کو دیدیا گیا،ارکان نے موقف اپنایا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ہمارا کندھا استعمال کیا،اقتدار میں شراکت مزید سیاسی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button