پاکستانی خبریں

کراچی عمارت حادثہ: متاثرہ عمارت ایس پی سی اے کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ نہیں، سعید غنی

خلیج اردو
کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے انکشاف کیا ہے کہ لیاری میں گرنے والی عمارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمارت کا ڈھانچہ 40 سے 50 سال پرانا اور غیر منظور شدہ تھا، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ خطرناک عمارتوں کی فوری شناخت اور انہدام کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیاری میں گرنے والی عمارت کے اطراف مزید کئی عمارتیں بھی مخدوش قرار دی گئی ہیں، جنہیں رہائش کے لیے غیر موزوں سمجھتے ہوئے خالی کروا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والے مکینوں کو فوری ریلیف کے طور پر 3 ماہ کا کرایہ حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ کسی عارضی جگہ پر منتقل ہو سکیں۔

وزیر بلدیات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی میں غیرقانونی اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button