عالمی خبریں

امریکی محکمہ خارجہ کی مودی سرکار کے دعوؤں کی تردید، بانی پی ٹی آئی پر جواب دینے سے گریز

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر بھارت کی مودی سرکار کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حقائق کو کسی کے بیانات سے بدلا نہیں جا سکتا، دنیا نے جو دیکھا وہ ناقابل تردید ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا کردار کلیدی تھا، اور اس کردار کو دوبارہ اجاگر کرنا ضروری ہے۔

ترجمان نے بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ "محض بیان دینے سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے، جو کچھ ہوا دنیا نے دیکھا ہے۔”

جب ٹیمی بروس سے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں قید سے متعلق سوال کیا گیا کہ آیا امریکا اسے پاکستان کا داخلی معاملہ سمجھتا ہے، تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ "اگر اس پر ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف جاننا ہے تو وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ سے رجوع کیا جائے۔”

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات کا حصہ تھے اور ان کی شمولیت کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button