پاکستانی خبریں

کراچی میں افسوسناک واقعہ، دودریا پر اسکول ٹیچر نے دو بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی

خلیج اردو
کراچی، 1 اگست 2025:
کراچی کے ساحلی مقام دودریا پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اسکول ٹیچر نے اپنے دو کمسن بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ اورنگزیب عالم کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے سے اسکول ٹیچر تھے۔ اورنگزیب عالم کے بیٹے احمد کی عمر 8 سال جبکہ بیٹی آیت کی عمر 4 سال تھی۔

متوفی کے بھائی نے بتایا کہ اورنگزیب نے اپنی اہلیہ سے گھریلو تنازعات کے باعث بچوں کی کسٹڈی کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔ گزشتہ روز عدالت نے بچوں کی کسٹڈی ان کی اہلیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیا، جس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں بچوں کی لاشیں سمندر سے نکال لیں جبکہ والد کی لاش بھی نکالنے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ واقعے نے علاقے میں افسردگی کی فضا قائم کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button