پاکستانی خبریں

خواجہ آصف کی پریس بریفنگ، پی آئی اے پر سابق حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ، نجکاری کا اعلان

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک اہم پریس بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کے دورِ حکومت کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر غلام سرور خان نے پی آئی اے پر جو بیان دیا وہ دراصل ریاست کے خلاف جرم تھا، اور اس جرم کی ذمہ داری بانی پی ٹی آئی پر بھی عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ ان کے وزیرِ کابینہ تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غلام سرور خان نے اپنے ہی ادارے پر الزامات لگا کر عالمی سطح پر پی آئی اے کی ساکھ کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں برطانیہ اور یورپی ممالک سمیت کئی ملکوں نے پاکستانی ایئر لائنز پر پابندیاں عائد کیں۔ ان کے بقول "پی ٹی آئی کے دور میں قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا”۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے صرف ایک ایئر لائن نہیں بلکہ پاکستان کی قومی شناخت ہے، اور آج شہباز شریف حکومت نے اسے ایک بار پھر فخر کے ساتھ فضا میں بلند کیا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے پابندیاں ہٹنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اسے موجودہ حکومت کی ایک بڑی سفارتی اور انتظامی کامیابی قرار دیا۔

وزیر دفاع نے اس موقع پر اعلان کیا کہ حکومت اب پی آئی اے کی نجکاری کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی مفاد میں کیا جا رہا ہے تاکہ ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے اور مسلسل نقصانات سے نجات حاصل کی جا سکے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ "شہباز شریف حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، اور اب پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو شفاف اور تیز رفتار بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button