
خلیج اردو — لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر دی اور متعلقہ فائل چیف جسٹس عالیہ نیلم کو ارسال کر دی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، جس کے نتیجے میں عدلیہ کے کردار اور اس کی خودمختاری پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے معاملے کی مزید کارروائی کے لیے فائل چیف جسٹس کے پاس بھیج دی ہے۔







