پاکستانی خبریں

 سی پیک منصوبوں پر بڑی پیش رفت،پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کا امکان،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چین کا دورہ کریں گے

خلیج اردو

اسلام آباد:عرصے کے بعد سی پیک منصوبوں پر بڑی پیش رفت،ایم ایل ون ریلوے ، گوادر کی اربن ڈویلپمنٹ، پاکستان سپیس سنٹر منصوبوں سمیت سی پیک کے تحت 15معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کا امکان ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر تاریخی معاہدوں پر دستخط کےلئے 16 اکتوبر کو چین روانہ ہونگے۔

 

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ17اور18اکتوبر کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرینگے۔ حکام وزارت خارجہ کے مطابق 6.67ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل ون ریلوے منصوبے
پر دستخط ہونگے، ایم ایل ون ریل کی رفتار 160کلومیٹر سے کم کرکے 120کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔ چین نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ سی پیک کے تحت گدھوں کی کھال ایکسپورٹ کرنے کیلئے پروٹوکول معاہدے پردستخط ہونگے۔

 

ڈیری مصنوعات اور گوشت ایکسپورٹ کرنے کیلئےبھی پروٹوکول معاہدے پر دستخط ہونگے۔ دورے کے دوران ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر اور پاکستان سپیس سنٹر منصوبے کیلئے بھی معاہدے پر دستخط ہونگے۔سی پیک کے تحت گوادر کی اربن ڈویلپمنٹ کیلئے بھی معاہدے پر دستخط ہونگے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button