خلیج اردو
اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے حجاج کی رقم سے منافع کما لیا۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 2024 میں حاجیوں سے 70 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی گئی۔ وزارت نے یہ تمام رقم بینک میں جمع کروا کر شرعیہ منافع حاصل کیا اور 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا منافع کمایا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت نے اس منافع میں سے 4 ارب روپے سم کارڈز کی خریداری پر خرچ کر دیے، جبکہ باقی رقم حج ڈائریکٹوریٹ کے آپریشنل اخراجات میں استعمال کر لی گئی۔ حیرت انگیز طور پر، وزارت نے اس منافع کے استعمال پر تاحال کوئی آڈٹ نہیں کرایا۔
مزید یہ کہ وزارت مذہبی امور حجاج کی رقم کو چھ ماہ تک استعمال کرتی ہے اور ان رقوم پر باقاعدہ منافع حاصل کرتی ہے۔






