پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں نے پاک فوج کے حق میں قرارداد منظور کر لی

خلیج اردو
اسلام آباد: فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگینڈا کرنے پر قانون کے مطابق سزا دی جائے،،، سینیٹ نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادارے بضد ہیں پھر بھی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے

 

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگینڈا کرنے پر قانون کے مطابق سزا دی جائے،،، ایوان نے سینٹر بہرمند خان تنگی کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے خلاف منفی اوربدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والا کو قانون کے مطابق سزا دی جائے،،،فوج اور سیکورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے دی گئی قربانیوں کو ادراک کرتے ہیں، دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہویے مضبوط فوج اور سیکورٹی ایجنسی ناگزیر ہے۔

 

قرارداد کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف بدنینتی پر مبنی پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے سینٹ حکومت کو کہتی ہے کپ اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کے اقدامات کرے جبکہ فوج کے خلاف منفی پروپیگینڈا کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

 

مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اگر ادارے بضد ہیں پھر بھی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔جب آپ حملہ آور کا حلیہ بھی بتاتے ہیں تو پھر انہیں گرفتار کیوں نہیں کرسکتے؟ ہمیں کہا جاتا ہے کہ اپنی خود حفاظت کریں، بلوچ خواتین کا احتجاج کے لئے نکلنا کو عام بات نہیں۔

 

سینیٹر کامران مرتضی بولے کہا گیا 8 فروری کے حوالے سے بیوی کے علاوہ کسی سے بات نہیں کرنی،،، ہم نے بیوی کے علاوہ الیکشن پر بات کرنا چھوڑ دی، ہماری جان کو بھی خطرہ ہے اور شفاف انتخابات کو بھی خطرہ ہے

سینیٹر محمد طاہر بزنجو نے کہا ہم حکومت اور عدلیہ کو متوجہ کرتے رہے کہ لاپتہ افراد کے مسلے کو حل کیا جائے،، یہ بہت اہم معاملہ ہے جس پر کمیشن تو بنے مگر مسلہ حل نہیں ہوا، یہ مسلئہ کبھی بلوچستان تک محدود تھا مگر آج سارے صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

 

نگران وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع نے بتایا اس سال بھی پی ایس ڈی پی کا ایک تہائی بجٹ بلوچستان کیلئے مختص ہے، سب سے اہم ایشو پانی اور سٹرکوں کی تعمیر کا ہے،گوادر فری زون کا فیز ٹو جارہی ہے ایسٹ بے روڈ پر کام ہوچکا، بلوچستان میں ہائی ویز کو اپگریڈ کیا جارہا ہے

 

سینیٹر ہمایوں مہمند نے بتایا پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ کو اٹھایا جا رہا ہے، اگر کوئی سیاسی جماعت سمجھتی ہے کہ وہ ایسا کرکے الیکشن جیت جائے گی تو وہ سن لے ایسے ملک میں استحکام نہیں آئے گا، نگراں حکومت کو اس ظلم کا جواب دینا ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button