پاکستانی خبریں

حکمرانوں نے اگر قبلہ درست نہیں کیا تو میدان میں آئیں گے،معدنیات بل صوبہ پختونخوا کے وسائل پر قبضے کی کوشش ہے، مولانا فضل الرحمان

خلیج اردو
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ صوبوں کے اختیارات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہم میدان میں آنے پر مجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے حساس مسئلہ معدنی وسائل کا ہے، اور آئین سے منافی کسی قسم کا بل پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کا مکمل آئینی حق حاصل ہے۔

انہوں نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین سے متعلق ایک جذباتی اور غیر حقیقت پسندانہ فیصلہ کیا گیا ہے، حالانکہ یہ معاملہ پاکستان اور افغانستان کا دو طرفہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف ہے، جبکہ پہلے یہ طے ہوا تھا کہ ان کی رجسٹریشن میں مدد کی جائے گی۔

فاٹا انضمام پر بات کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ یہ عمل جلد بازی میں مکمل کیا گیا، جس کے اثرات اب نمایاں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 27 اپریل کو ’اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘ کیا جائے گا، جبکہ 11 مئی کو پشاور میں بھی ملین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button