پاکستانی خبریں

انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کیلئے مکار دشمن سے کوئی بھی حرکت بعید نہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی

خلیج اردو
راولپنڈی:وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کے لیے مکار دشمن سے کسی بھی حرکت کی توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سول ڈیفنس کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا اور شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کیے گئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔

موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ نے سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے مزید فعال بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سنٹرل ڈیسک کے ذریعے صوبائی سول ڈیفنس محکموں سے مسلسل رابطہ اور تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے سول ڈیفنس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button