عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، 24 گھنٹے میں مزید 85 فلسطینی شہید

خلیج اردو
غزہ:غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حماس کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے کو خالی کرنے کی دھمکی دے دی ہے، جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ادھر ورلڈ فوڈ پروگرام نے انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے آٹھ ہفتوں سے جاری مکمل ناکہ بندی کے باعث غزہ میں غذائی امداد کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دس لاکھ سے زائد بچے قحط کے شدید خطرے سے دوچار ہیں، جس سے انسانی المیہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button