
خلیج اردو
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس پی ٹی آئی کی عدم شرکت کے باوجود معمول کے مطابق چلایا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں پاور ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس اراکین کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے۔
پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر کے استعفے کے بعد سے مرکزی کمیٹی کے اجلاس نہیں ہو رہے تھے، تاہم اس دوران ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے جاری ہیں۔ پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی حلقوں میں پی ٹی آئی کے لیے ایک اور دھچکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔






