
خلیج اردو
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی فراہمی کے اوقات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق شہریوں کو دو مختلف اوقات میں گیس دستیاب ہوگی۔
شیڈول کے مطابق، صبح 9 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی، جبکہ دوپہر 3:30 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک دوبارہ گیس کی بندش ہوگی، جبکہ سہری کے اوقات میں، یعنی رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس دستیاب رہے گی۔
ایس ایس جی سی کے مطابق، یہ شیڈول رمضان کے دوران گھریلو صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ افطار اور سحری کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گیس کے محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا محتاط استعمال کریں۔







