
خلیج اردو
پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد عید الفطر 21 مارچ کو منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں عید الفطر جمعہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔
کمیٹی کے اجلاس میں مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
مرکزی چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ یکم شوال 1447 ہجری ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک بھر میں عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔
اس اعلان کے بعد پاکستان میں کل 30واں روزہ مکمل کیا جائے گا۔
کمیٹی کے مطابق مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا۔
اس اعلان کے بعد ملک بھر میں رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے اور مسلمان 21 مارچ کو عید کی خوشیاں منائیں گے۔






